English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست پر علی ظفر کا طنز

القمر

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل شکست نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو قومی ٹیم پر طنز کرنے پر مجبور کردیا۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک طنزیہ پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے 27 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

گلوکار نے کہا کہ “جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

علی ظفر کے ٹوئٹ سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا اور کہا کہ گلوکار نے کچھ زیادہ ہی جلدی مبارکباد دے دی۔

ایک صارف نے علی ظفر سے پوچھا کہ “آپ بھی ابھی تک صدمے میں ہیں”۔

حسنین نامی صرف نے کہا کہ “علی ظفر مستقبل میں رہ رہے ہیں”۔

عرفان نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میرے خیال میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست نے آپ کو ڈپریشن میں ڈال دیا”۔

https://twitter.com/lifeofirfan/status/1717104844589150714

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے پانچ گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے دو میں فتح ملی اور تین میں شکست ہوئی ہے۔  پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے شکست؛ کپتان سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

پاکستان کے اب چار میچ باقی بچے اور اگر پاکستان یہ تمام جیت جاتا ہے تو اسک ے زیادہ سے زیادہ ممکنہ پوائنٹس 12 ہوجائیں گے۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلا دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے