ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انیل کپور جلد نئے انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور عنقریب ایک نئے انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلمساز رتیش بٹرا چار برس بعد نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو رومانس پر مبنی ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین فرنچ فلم کی کہانی ایک انڈین مرد اور فرنچ  خاتون کے گرد گھومتی ہے جو افیئر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انیل کپور کو فلم کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اور انہوں نے فلم کیلئے ہاں کردی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا۔

انیل کپور کا یہ تیسرا انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ اکادمی ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ اور ’مشن امپاسیبل : گھوسٹ پروٹوکول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں