English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے 35 ویں جنم دن پر جذباتی پیغام

القمر

 ممبئی: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ ورلڈ کپ میں مصروف ہیں لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا کی حمایت ہر جگہ ملتی رہتی ہے۔ 

ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ کے دن انوشکا نے منفرد انداز میں انہیں مبارکباد دی اور ان کی ماضی کی کرکٹ اچیومنٹس کا ذکر کیا۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر تین پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک اس خبر پر مبنی تھی کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنہوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔

اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ویرات زندگی کے ہر کردار میں شاندار ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی کامیابیوں کی داستان بڑھاتا جارہا ہے۔

انہوں نے شوہر سے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس زندگی اور اس سے بڑھ کر لامحدود وقت تک ویرات سے محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی یامیکا 2021 میں پیدا ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے