ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالیہ بھٹ کا بیٹی کیلئے پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام اور مبارکباد

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنے بیٹی راحہ کو پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔ 

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے دو تصاویر ایک اور ویڈیو شیئر کی، ایک تصویر میں راحہ کے ہاتھ ایک کیک پر رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں رنبیر، عالیہ اور راحہ کے ہاتھوں میں گیندے کے پھول موجود ہیں۔

عالیہ بھٹ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا ’ہماری خوشی، ہماری زندگی، ہماری روشنی! یہ کل کا ذکر معلوم ہوتا ہے جب ہم تمہارے لئے یہ گیت بجارہے تھے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ راحہ نے ہر ایک کو مزیدار کریمی کیک کی طرح بنادیا اور ساتھ ہی انہوں نے بے بی ٹائیگر کو جنم دن کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کی تصویر اب تک میڈیا کے سامنے نہیں آئی ہے اور اس حوالے سے خصوصی احتیاط کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں