ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل قریشی نے اپنی پہلی پنجابی فلم ’منگو جٹ‘ کیلئے کمر باندھ لی

 لاہور: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی پہلی پنجابی فلم ’منگو جٹ‘ کیلئے کمر باندھ لی۔ 

’منگو جٹ‘ کو انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نامور ڈائریکٹر ابوعلیحہ بنائیں گے اور اس ایکشن تھرلر کو اگلی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس ٹیربیون سے گفتگو میں فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔

ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کیلئے تین بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ ابوعلیحہ اب تک نو فلمیں بنا چکے ہیں جو اپنے منفرد موضوعات کی وجہ سے عالمی طور شہرت سمیٹ چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں