ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ٹائیگر3‘ کیلئے سلمان خان اور کترینہ کیف کی مداحوں سے خصوصی اپیل

 ممبئی: ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان اور کترینہ کیف نے مداحوں کیلئے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ 

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹائیگر3‘ کو بہت لگن سے بنایا گیا ہے اس لئے مداح اس کے اسپائلرز کا تحفظ کریں۔

اداکار نے لکھا کہ اسپائیلرز فلم کو دیکھنے کا تجربہ برباد کردیتے ہیں اور لوگوں کو وہ کام کرنا چاہئے جو درست ہو۔

دوسری طرف کترینہ کیف نے بھی مداحوں سے اپیل کی کہ ’ٹائیگر3‘ کے پلاٹ میں بہت سارے ٹوئسٹ ہیں جو فلم کو دیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم کے اسپائیلرز کو لوگوں کے سامنے مت لائیں تاکہ ٹیم کی محنت ضائع نہ ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں