ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر ’جوان‘ نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

جے پور: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر ’جوان‘ کی ریلیز کو دسواں ہفتہ شروع ہوگیا ہے لیکن اس کے ریکارڈ بنانے کی دوڑ ختم نہیں ہوئی۔ 

اداکار کے جنم دن کے موقع پر دو نومبر کو فلم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردی گئی لیکن اس کے بعد بھی سینما میں اس کے شو کامیابی سے چل رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جے پور کے مشہور راج مندر سینما میں فلم نے لگاتار 66 دن چل کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سینما انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی فلم اتنے دن تک لگاتار عوام کو مشہور تھیٹر لانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والے میگا ایکشن تھرلر ’جوان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں