ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران مداحوں نے سینما کے اندر آتش بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا ناشک ڈسٹرکٹ کے موہن سینما کی ویڈیو وائرل ہے جس میں سینما کے اندر آتشبازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
This is dangerous..pic.twitter.com/tj0fqXyVE4
— Gargi (@Gargijii) November 13, 2023
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ سینما کے بند ماحول میں آتشبازی خطرناک ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کو انجوائے کریں لیکن خود کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں مت ڈالیں۔
I’m hearing about fireworks inside theaters during Tiger3. This is dangerous. Let’s enjoy the film without putting ourselves and others at risk. Stay safe.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 13, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں کچھ لوگ آتشبازی کو انجوائے کررہے ہیں وہیں کچھ لوگوں آتشبازی کے شعلوں سے خوف کا شکار بھی ہوگئے۔
سینما کے بند ماحول میں آتشبازی پر تھیٹر مالک نے پولیس میں ایک شکایت بھی درج کرادی ہے اور اس پر تفتیش جاری ہے۔
