ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایٹلی کمار کا شاہ رخ اور تھالاپتی وجے کے ساتھ میگا تھرلر بنانے کا اعلان

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں جب سے ایٹلی کمار اور شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کیلئے شوٹنگ کا آغاز ہوا یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ تامل سپر اسٹار وجے تھالاپتی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گے۔

اب ان مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنی نئی فلم میں دونوں بڑے سپر اسٹارز کو بڑے پردے پر ایک ساتھ لارہے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں ایٹلی نے بتایا کہ ان کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شاہ رخ اور وجے تھالاپتی نے انہیں کنفرم کیا کہ اگر وہ مستقبل میں کوئی فلم بنانا چاہتے ہیں تو وہ دونوں اس کیلئے تیار ہیں۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ دونوں سپر اسٹارز کی فلم ابھی ابتدائی مراحل پر بھی نہیں ہےاور ابھی اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اگلی فلم بھی ہوسکتی ہے اور وہ اس کیلئے ایک اسکرپٹ پر محنت سے کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایٹلی کی فلم ’جوان‘ ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی اور اس نے انڈین باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں