ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کیلئے نئی تاریخ سامنے آگئی۔
شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 8 دسمبر کی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں اگلے برس 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
فلم میکرز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے ’میری کرسمس‘ کو بہت محبت اور لگن سے بنایا ہے اور 2023 کے آخری دو مہینوں میں لگاتار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلم کی ریلیز اگلے برس تک ملتوی کردی گئی ہے۔
The wait is almost over! #MerryChristmas is making your winter merrier on January 12, 2024.#SriramRaghavan #MatchboxPictures @RameshTaurani #SanjayRoutray #JayaTaurani #KewalGarg @VijaySethuOffl #KatrinaKaif @realradikaa #KavinBabu #Shanmugaraja #AshwiniKalsekar pic.twitter.com/ZrcN91PQO5
— Tips Films (@TipsFilmsInd) November 16, 2023
اگر ریلیز ملتوی نہ کی جاتی تو کترینہ کیف کی نئی فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’انیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ کرنا ہوتا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔
’میری کرسمس‘ کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔
ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔
