ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

قومی مرکزی بینک نے 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا کہ ہے کہ 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالرز کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں