ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سپر اسٹار گلوکار ڈیڈی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

لاس اینجلس: امریکی سپر اسٹار گلوکار ڈیڈی  کے خلاف سابقہ گرل فرینڈ گلوکارہ کیسی نے ریپ اور جسمانی تشدد کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ 

مین ہیٹن کے فیڈرل کورٹ میں دی گئی درخواست کے مطابق کیسی نے الزام لگایا ہے کہ ڈیڈی نے ان کو منشیات دے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ریپ کیا۔

درخواست کے مطابق کیسی اور ڈیڈی کی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی جب کیسی کی عمر 19 اور ڈیڈی کی عمر 37 برس تھی۔

ڈیڈی نے کیسی کو اپنے لیبل ’بیڈ بوائے ریکارڈز‘ کیلئے سائن کیا اور اس کے ساتھ مل کر مشہور گانے گائے اور اسی دوران ان کا رومانوی تعلق بھی شروع ہوگیا۔

گلوکار کے وکیل نے سابقہ گرل فرینڈ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں