ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

کیرالہ: بھارت کے معروف ملیالم اداکار ونود تھامس کی لاش ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ملیالم اداکار ونود تھامس ریاست کیرالہ کے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے، اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیرالہ کے ہوٹل کی انتظامیہ نے دیکھا کہ  پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی دیر سے موجود ہے، وہ شخص نہ گاڑی سے باہر آرہا ہے اور نہ ہی گاڑی میں کوئی حرکت ہورہی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اُنہوں نے دیکھا گاڑی میں کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملیالم اداکار ونود تھامس ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

بعدازاں، پولیس نے اداکار ونود تھامس کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اداکار کا معائنہ کرنے کے بعد اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکار ونود تھامس کی مشہور ملیالم فلموں میں  ‘جون’، ‘ایاپنم کوشیم’ اور ‘ہیپی ویڈنگ’ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں