ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ بچن نے اپنا 50 کروڑ روپے کا بنگلہ کس کو دیا؟

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے اپنا پُرتعیش بنگلہ اپنی بیٹی شویتا نندا کو تحفے میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سینئر جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں 3 بنگلے واقع ہیں جن میں سے ایک بنگہ جس کا نام ’پرتیکشا‘ ہے وہ اُنہوں نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو تحفے میں دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’پرتیکشا‘ کی قیمت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے ہے جبکہ یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سال 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ ’پرتیکشا‘ خریدا تھا، یہ جوڑی پہلے اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھی۔

مزید پڑھیں: “ہر عورت پر میرا دل آجاتا ہے”؛ امیتابھ بچن

بعدازاں، امیتابھ بچن اپنے والد ر ہری ونش رائے بچن اور والدہ تیجی بچن کے ساتھ اپنے موجودہ گھر ’جلسہ‘ میں منتقل ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا ایک کالم نگار، سابقہ ماڈل، مصنفہ اور بزنس وومن ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول ’پیراڈائز ٹاورز‘ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں