ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے 2023 انڈسٹری پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔
’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان کی فلم کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر رقص کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کررہے ہیں اور اداکار نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Thank u I love it… send my love to your niece and nephew… maybe I can learn a step or two from this too… ha ha https://t.co/YW1fdlNsBe
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 30, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک سیشن میں جب مختلف مداحوں نے نہیں ڈانس کی ویڈیوز بھیجیں تو شاہ رخ خان نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید ویڈیوز بنانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
Well performed, shot, edited, everything!!! Thank u and keep sending them in…. Big hug to my friends in this one… https://t.co/uiuU8Hlcgp
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 30, 2023
’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔
