ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’چکڑ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

  کراچی: دریچے فلمز نے پاکستانی ناظرین کے لیے اپنی نئی فلم ’چکڑ‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرائم تھرلر جو ظہیرالدین کی ڈائریکٹورل ڈیبیو ہے، 22 دسمبر 2023 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ٹریلر لانچ کے موقع پر رائٹر اور ڈائریکٹر ظہیرالدین نے کہا کہ ’چکڑ‘ ہمارے معاشرے کی ان تلخ حقیقتوں کو بیان کرتی ہے جس کے بارے میں جانتے سب ہیں مگر اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کا سینیمیٹک سفر اور اس کی کہانی ہمارے ملک کی پیچیدگیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے سسپنس، ڈرامے اور حقیقت پسندی کو ایک انوکھے امتزاج میں پیش کرے گی ۔

فلم کا تھیٹریکل ٹریلر سنجیدگی، تخلیقی صلاحیت، دل چسپ حالات، حساس موضوعات اور حقیقت پسندانہ مناظر کی شمولیت سے ایک الگ انداز کی فلم کا عہد کرتا نظر آتا ہے۔

پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے پر مبنی دریچے فلمز کی یہ پروڈکشن ایک جاندار کرائم سسپنس تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔

’چکڑ‘ 8 دنوں پر محیط ایک سماجی ڈائری ہے، جس میں عثمان مختار، اشنا شاہ، فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ، عدنان شاہ ٹیپو سمیت ٹی وی اور تھیٹر کے دیگر تجربہ کار اداکاروں کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں