English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے

القمر

 لاہور: پاکستان کے نامور گائیک استاد بدر الزمان انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

استاد بدرالزمان نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے، وہ این سی اے کالج میں بطور میوزک لیکچرار بھی کام کرتے رہے ہیں۔

فنکار برادری نے استاد بدر الزمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم میوزک انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے،ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے