ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح

  کراچی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی۔

بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے میزبان کپل شرما اور ڈاکٹر گلاٹھی کا کرادار ادا کرنے والے ساتھی فنکار سنیل گروور کے مابین 6 سال بعد صلح ہوگئی ہے۔

دونوں اب نیٹ فلکس پر آنے والے کامیڈی شو میں پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کپل شرما نے سنیل گروور اور دیگر کاسٹ کے ساتھ اپنے شو کی پروموشنل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں: کپل شرما نے فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دل تھام کر رکھیے، جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آگئی، کپل شرما اور سنیل گروور بہت جلد نیٹ فلکس پر ایک ساتھ واپس آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیل گروور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل اور کپل شرما شو میں مزاحیہ اداکاری کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

کپل شرما اور سنیل کے درمیان 2017 میں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر دوران پرواز جھگڑا ہوا تھا۔ کپل شرما نے مبینہ طور پر سنیل گروور سے نا صرف ہاتھا پائی کی تھی بلکہ مغلظات بھی بکی تھیں جس کے بعد سنیل گروور نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں