پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین نے اُنہیں نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مختلف پھولوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کیا اور ساتھ میں “تھینک یو” بھی لکھا۔
Thank you @iNaseemShah pic.twitter.com/unbJPCLkdh
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) December 2, 2023
حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے نسیم شاہ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔ البتہ اُن کی مبہم پوسٹ نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر پھولوں کا یہ گلدستہ قومی کرکٹر نے اُنہیں دیا ہے تو کس وجہ سے دیا ہے۔
اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “حریم شاہ کو پی ایس ایل کی ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونا چاہیے”۔
PSL ki team ko brand ambassador honi chahiye hareem — Mehreen chohan (@Mehreenchohan) December 2, 2023
ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Baqi sab thk hai Naseem shah wala mzak nahi
— Wasia (@itswasiihere__) December 2, 2023
Hamary larky sy door raho
— Ans asghar (@Anas_asghar1) December 2, 2023
Naseem shah is more beautiful than you
— Saqib Khan (@saqibkhan_10) December 2, 2023
