English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’انیمل‘ ڈائریکٹر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے خواہش کا اظہار کردیا

القمر

 ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر کردیا۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فلمساز نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں ’جوان‘ اداکار کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ’انیمل‘ کی شوٹنگ کے دوران جب ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی تو پوری ٹیم نے بریک لے کر اس فلم کو جاکر دیکھا تھا۔

رنبیر کپور، بوبی دیول، انیل کپور اور راشمیکا مندانا کی بڑی کاسٹ کے ساتھ ’انیمل‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور وہ اب تک 600 کروڑ سے زائد بزنس سمیٹ چکی ہے۔

دوسری طرف شاہ رخ خان اپنی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے لیجنڈری ہدایت کار راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں اور وہ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے