English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انفلوئنسر فریال مخدوم نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

القمر

 ممبئی: برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور انفلوئنسر فریال مخدوم نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ 

فریال مخدوم نے حال ہی میں عمرہ کے بعد جدہ شہر میں انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کے لباس کی چوائس پر تنقید کی جارہی ہے۔

عمرے کے اگلے روز عامر خان کی اہلیہ نے ریڈ سی فیسٹیول تقریب کی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئیں۔

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ان سے کسی قسم کی بھی امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ کئی مرتبہ عمرہ کرچکی ہیں اور اس مرتبہ وہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے گئی تھیں لیکن وہ عمرے سے خود کو روک نہیں سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے