پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت دیگر اداکاراوْں نے معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔
فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔
Shame on you Zara, you are making fun of lives and Dead bodies #BoycottZara pic.twitter.com/YoYK9PwXuF
— Mohammad Kashan (@mkashan04) December 11, 2023
Disgusting! Zara has no sense of humanity. Mocking the tragedies of victims for marketing, unbelievable. #boycottZara #Strike_for_Gaza pic.twitter.com/hJHJwXa1g7 — ✌️ (@Malcolm_Gazza) December 11, 2023
I’ve been the most devoted customer of Zara all my life.
My wardrobe is literally filled with Zara clothes.Today I’m boycotting Zara for life.
Fuck Zara!!#BoycottZara pic.twitter.com/z979hEX9Mr— Serene 943 (@KhansVoter) December 10, 2023
فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر پاکستانی و بھارتی اداکاراوْں پر ردعمل:
اُشنا شاہ نے فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ “جن افراد کے پاس برانڈ زارا کے کپڑے پہلے سے موجود ہیں وہ پھینک دینے چاہئیں؟”
مزید پڑھیں: “بہت زیادہ لوگ شہید ہوگئے ہیں”، بھارتی اداکارہ کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل
اداکارہ نے کہا کہ “زارا کے کپڑوں پر اُن کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا خیال ہے کہ ہمیں اس برانڈ کے وہ کپڑے جو پہلے سے ہمارے پاس موجود ہیں، اُنہیں پھینکنا نہیں چاہیے”۔
اُنہوں نے “زارا” کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ “میں اب ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی”۔
So do we throw away existing #zara clothes or just not buy new ones? IMO since they don’t have logos on them I don’t think wearing ones we already have should be a problem? Never shopping there again, obviously. #Boycott_zara #BoycottZara — Ushna Shah (@ushnashah) December 10, 2023
معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے فیشن برانڈ “زارا” کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو شرم آنی چاہیے”، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے فلسطین کا آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔
ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “فیشن برانڈ “زارا” کو معصوم اور نہتے فلسطینیوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے”۔
مشی خان نے کہا کہ “میں آج ہی یہ عہد کرتی ہوں کہ میں تاحیات فیشن برانڈ زارا کے کپڑے نہیں خریدوں گی”۔
I will never purchase anything from this brand for the rest of my life. Shame on you @ZARA #BoycottZara pic.twitter.com/Ut8KxChVmY — Mishi khan (@mishilicious) December 10, 2023
پاکستانی اداکارہ رحمت اجمل نے بھی فیشن برانڈ “زارا” کی تشہیری مہم کو بدترین، گھٹیا اور پاگل پن قرار دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 49 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔
