English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم کے کردارکوحقیقی انداز میں ادا کرنے کیلیے خود کو قید کرلیا تھا، رندیپ ہودا

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم کے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے خود کو قید کرلیا تھا۔

بھارتی اداکار سندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اپنی نئی فلم میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے رہنما، وکیل اور لکھاری ویر سوارکر کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اور سوارکر کی تکلیف کو سمجھنے کے لیے خود کو قید کرلیا تھا تاہم میں 20 منٹ بھی قید نہ رہ سکا جبکہ سوارکر نے 11 برس تک قید تنہائی کاٹی تھی۔

رندیپ ہودا نے نے اپنی آنے والی  فلم ’سواتنتریا وِیر سوارکر‘ کے سیٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔فلم  22 مارچ 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا کے ساتھ انکیتا لوکھانڈے اور اپندردیپ سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار بھی رندیپ ہودا ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے