English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل

القمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زارا نور عباس کی والدہ اور سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔

تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی نواسی کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر اس طرح لی گئی ہے کہ اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں: زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد

اسما عباس نے اپنی نواسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ۔

زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

اس سے قبل سال 2021 میں زارا نور عباس کا بیٹا انتقال کرگیا تھا، اس حوالے سے اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے