English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بوبی دیول نئی فلم میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل ولن کا کردار کریں گے

القمر

 ممبئی: فلم ’انیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار بوبی دیول ایک مرتبہ پھر ولن کے روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو یش راج کی اسپائی یونیورس کی فلم میں شامل کیا گیا ہے جس میں وہ عالیہ بھٹ کے مدمقابل ولن کا کردار ادا کریں گے۔

بوبی دیول نے ’انیمل‘ میں عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور کے مدمقامل ولن کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یش راج فلمز کا پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس میں عالیہ اور بوبی دیول کی شرکت کنفرم ہوگئی ہے۔

جاسوسی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے نصف آخر میں ہوگا اور اس کیلئے پیپرورک مکمل ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے