English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین مخالف بیان پر بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

لاس اینجلس: امریکا کی سپر اسٹار ماڈل بیلا حدید نے فلسطین مخالف بیان دینے پر اسرائیلی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں اسرائیلی وزیر اورط اسٹروک کی ایک تقریر وائرل ہے جس میں وہ یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ فلسطینی لوگوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔

بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ساتھ لگا کر وزیر کو پیشکش کی کہ وہ ان کے والد کا پاسپورٹ چیک کریں اور ان لاکھوں لوگوں کو دیکھیں جو جنہیں اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے مٹا دیا گیا۔

fdggddgdgfdggddgdg

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی وجہ سے اب تک 32 ہزار افراد شہید اور 74000 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور شہید ہونے والوں میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے