ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ظفر کو شاہ رخ خان کی بات سے اتفاق کیوں نہیں ہے؟

 لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بات سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مداحوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو بغیر آرام کے مسلسل جدوجہد کریں، آرام تو کامیابی کے بعد بھی کیا جاسکتا ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر اداکار کی ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شاہ رخ خان کو پسند کرتے ہیں لیکن انہیں ان کی بات سے اتفاق نہیں ہے۔

fddfasfffddfasff

انہوں نے لکھا کہ حقیقی کامیابی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنا اور ذہنی سکون ہے اور ان کیلئے کامیابی یہ ہے کہ دوسروں سے مقابلہ کیے بغیر اپنا کام کرسکیں اور اپنی پہچان بنا سکیں۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ کامیابی کا مفہوم ہر کسی کیلئے الگ ہوسکتا ہے اور نئی نسل نے کامیابی کا مطلب مالی فائدے کو سمجھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں