English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو اسے چھوڑ دوں گی، مریم نفیس

القمر

 اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف کرنا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہے کہ اسلام مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے تمام بیویوں میں انصاف کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ انہیں منع تو نہیں کریں گی لیکن وہ اسے چھوڑ دیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے