English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی پسپائی شروع: جنوبی غزہ میں موجود فوجیوں کا انخلا

غزہ: فلسطین  میں 6 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں نے شکست ہونے کے بعد جنوبی غزہ میں موجود فوجیوں  کے کچھ دستوں کو واپس بلالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ جنوبی غزہ میں ایک بریگیڈ کو چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لیا ہے، صہیونی فوج کا نہال بریگیڈ  دستہ جنوبی غزہ میں موجود رہے گا۔

اسرائیل نے جنوبی غزہ سے فوجیوں کو نکالنے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ایک اسرائیلی بریگیڈ میں عموماً چند ہزار فوجی ہوتے ہیں، رفح میں زمینی آپریشن جاری رکھنے  کے حوالے سے بھی  اسرائیلی عزائم ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بنیادی شہری انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے، 6 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں اسرائیلی جارحیت میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 17 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی  وزیر اعظم  نے تازہ بیان میں اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قیدیوں کی آزادی تک ہم جنگ بندی نہیں کریں گے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد اسرائیل جنگ بندی کرنے کا پابند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے