نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد عامر ، عثمان خان، عرفان نیازی ، محمد رضوان، شاداب خان، اعظم خان ،صائم ایوب اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ افتخار احمد، شاہین آفریدی، زمان خان اور عماد وسیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسامہ میر اور ابرار احمد میں سے ایک کھلاڑی قومی اسکواڈ کا حصہ بنے گا جبکہ حارث رؤف انجری کے باعث قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
