ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی

ریاض: سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں رویت ہلال کے حوالے سپریم کورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اجلاس ہوئے جس میں مختلف شہروں سے چاند کی شہادتوں کے حوالے سے اطلاعات موصول کرکے انہیں پرکھا گیا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں بھیجنے کی اپیل کی گئی تھی، تاہم مملکت کے کسی شہر سے بھی شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد سرکاری سطح پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے یکم شوال المکرم 10 اپریل کو ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی آج مملکت میں چاند نظر آنے کے امکانات بالکل نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں رواں برس رمضان 30 دن کا ہے اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس حوالے سے حتمی اعلان سپریم کورٹ ہی کی جانب سے کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں