لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے فوری بعد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی جانبسے موسم گرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے، جس میں کئی ٹرینوں کی روانگی کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل پر 15 اپریل سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق عوام، ملت، زکریا، فرید اور پاکستان ایکسپریس کی روانگی کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں غوری، راوی، لاثانی، مہر اور چناب ایکسپریس کی روانگی کے اوقات بھی بدل دیے گئے ہیں۔
پاکستان ریلوے نے میانوالی، نارووال، موہنجو دڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کردیے جب کہ ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی، عبد الحکیم اور بلدھیر پر اسٹاپ دیے گئے ہیں۔ اسی طرح عوام ایکسپریس گولڑہ شریف پر رُکے گی جب کہ جعفر ایکسپریس کو لودھراں پر اسٹاپ دیا گیا ہے اور رحمان بابا کو سیٹھارجہ اور خانیوال پر اسٹاپ ملا ہے۔ کوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر بھی رُکا کرے گی۔

