ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہانگ کانگ: عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 35 زخمی

ہانگ کانگ: رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ کے ضلع کوولون میں ایک بلند رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں جھلس کر پانچ افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے متاثر ہونے والی عمارت 16 منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں پھنسے ہوئے افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ عمارت میں بنے جم میں لگنے والی آگ پھیل کر دوسری منزلوں پر پہنچی ،جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کی ٹیموں نے پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے ہوئے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ 40 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں