English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رض احمد نے غزہ مظالم پر عید کی خوشیوں کو ادھورا قرار دے دیا

  لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے عید کے موقع پر امت مسلمہ کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ رواں برس فلسطین میں مظالم کی وجہ سے عید کی خوشیاں ادھوری رہ گئی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو متحد ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

afddfdjldafddfdjld

رض احمد نے لکھا کہ فلسطین کی وجہ سے یہ رمضان پوری امت کیلئے تکلیف اور دکھ کا سبب بنا ہے اور امت مسلمہ کو مزید قریب ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ رض احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو امیج کو بہتر دکھانے کیلئے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے