ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں

 مریم نواز اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے مری پہنچ گئیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید کے انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز اپنی رہائشگاہ باغِ شہیداں کشمیر پوائنٹ میں قیام کریں گے۔

وزیر علیٰ پنجاب نے عید تعطیلات پر سیاحوں کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کر رکھی ہے جب کہ عید تعطیلات پر اب تک 22 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں۔ اس لیے وہاں سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں