English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

summoned

اسلام آباد: پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کی مطابق صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

]واضح رہے کہ 30 سال تک عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے