English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، غزہ اور طوباس میں 2 فلسطینی شہید

عید الفطر پر بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں واقع نصيرات پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فورسز کے حملے میں 1 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 33 ہزار 547  فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے