ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاپسی پنوں نے اپنی شادی تقریبات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

 ممبئی: بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو لوگوں سے خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے جڑے معاملات کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی شادی کو سوشل میڈیا پر صارفین ڈسکس کریں اور مختلف قسم کے منفی تبصرے کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو پبلک فگر سمجھتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور شادی میں شریک لوگ عوامی لوگ نہیں ہیں اس لئے ان کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اگر ان کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود شیئر کردیں گی۔

واضح رہے کہ تاپسی پنوں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوئے کے ساتھ 23 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں