English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’پشپا2‘ سے ٹکراؤ کا خطرہ، اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی

القمر

 ممبئی: ساؤتھ سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’پشپا‘ کے سیکوئیل سے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم آگین‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 15 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’سنگھم آگین‘ کی شوٹنگ میں توقعات سے زیادہ وقت صرف ہورہا ہے اور ڈائریکٹر ایکشن فلم کیلئے مزید وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

’سنگھم آگین‘ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا اور اس حوالے سے روہت شیٹھی اور اجے دیوگن مشاورت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے