ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا دمشق حملے میں ملوث نہیں ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: امریکا نے ایران پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دمشق حملے میں ملوث نہیں ہے،ہم نہیں چاہتے کہ دمشق کے معاملے پر مزید تنازع پھیلے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سیکریٹری وائٹ ہاؤس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات کے حملے کے بہانے  کے طور پر استعمال نہ کرے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے کھڑا ہوگا، اسرائیل کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دمشق میں حملہ کرکے ایرانی کمانڈر سمیت  کئی سفارتکاروں کو شہیدکیا تھا، جس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اسرائیل کا سفارتخانہ موجود نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں