ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی۔

ٹی 20 سیریز کے 5 میچز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے آج شب پاکستان پہنچنے کے بعد پریکٹس سیشن پیر تا بدھ 15 تا 17 اپریل راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سیریز میں میزبان اور مہمان ٹیمیں 17 اپریل کو ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوں گی، جس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی کل اتوار کی شام اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں