واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی وزیر دفاع آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں آگاہ کرے۔
خیال رہے کہ ایران نے دمشق پر اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر گزشتہ رات 300ڈرون میزائل فائر کیے تھے۔
