اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بیان پر پارٹی نے اپنی رائے دے دی ہے اب اس کو فالو کیا جائے گا، میرے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمن ہیں۔
