ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی و ارکان صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے 14 رکنی کابینہ میں شامل وزرا سے حلف لیا ۔

حلف اٹھانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نور محمد دمڑ، سلیم کھوسہ ،سردار عبدالرحمان کھیتران ، راحیلہ حمید درانی، شعیب نوشیروانی اور عاصم کرد گیلو شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ظہور بلیدی، بخت کاکڑ ، علی مدد جتک، فیصل جمالی ، سردار سرفراز ڈومکی،  صادق عمرانی نے بھی حلف اٹھا لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں