پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال کی لیبارٹری میں کروائے جائیں ، بشریٰ بی بی نے کہا ان کو کھانے میں زہر دیا جا رہا ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر صحت خیبر پختونخوا نے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھی خط لکھا ہے، بشری بی بی کے طبی معائنے کیلئے کے پی کے ڈاکٹرز کو اجازت دینے کا مطالبہ کیاہے۔
، ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہے، اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ فریش غذہ فراہم کی جائے تاکہ صحت اچھی رہے۔
