ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے معاملے پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، بجلی چوری کے معاملے پر وفاق حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت پر الزم لگانا نامناسب ہے، لگتا ہے وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کو اپنی ذمے داریوں کا پتہ ہی نہیں ، بجلی کی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پہلے ہی تجویز دے چکے ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں، بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادائیگی کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں