ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا، احسن اقبال

cut our kidney

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا، میں ان کو سیاسی شہید کہو گا۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی آئی نے ہمارے برزگ کارکن پر کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے اپنی غنڈہ گردی کی جاگیر کی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، یہ ہمارے سپاہی تھے، ہم نے امن ترقی کی جو تحریک شروع کی ہے یہ اس کے سپاہی تھے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ میں ان کو سیاسی شہید کہو گا، یہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے تھے اور انہیں اس کی سزا دی گئی، جو قاتل ہیں انشا اللہ قانون سے نہیں بچے سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کی اشیر باد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو بھی گرفت میں لے کر آئیں گے ، ظفروال سے ہر قسم کے ظلم اور غنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں