سعودی عرب: دمام ریجن پولیس نے ایک شخص پر حملہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں تین افراد کو ایک شخص پر حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔
ایکس صارفین نے ویڈیو پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دمام ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ویڈیو کی بنا پر مذکورہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملوث افراد نے اپنی مجرمانہ حرکت کی ویڈیو بنا کر اسے ایکس پر فخریہ طور پر شیئر کیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔
