اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال کے فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، آئیں مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں گے۔
شاعرمشرق ،مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 86ویں برسی پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86واں یوم وفات ہے، پوری قوم ان کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا،نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے ،انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

