English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امپائر سے الجھنے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ

نئی دہلی: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو امپائر سے الجھنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے ایک میچ میں ویرات کوہلی نے امپائر سے الجھنا شروع کردیا، جس پر سزا کے طور پر انہیں میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے ویرات کوہلی نے مخالف ٹیم کے 222 رنز کے ہدف میں صرف 7 بالز کھیل کر 18 رنز اسکور کرلیے تھے، تاہم تیسرے اوور میں وہ کیچ آؤٹ ہوئے اور امپائر نے بال کو بھی درست قرار دیا جب کہ بظاہر وہ نو بال محسوس ہوئی۔

بعد ازاں تھرڈ امپائر کے پاس فیصلہ گیا اور ویرات کوہلی آؤٹ قرار پائے، جس پر وہ پہلے تو پویلین کی جانب لوٹے مگر پھر واپس آئے اور امپائرز کے ساتھ الجھنا شروع کردیا۔ جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر گئے اور غصے میں اپنے بیٹ کو زمین پر مارتے رہے۔

اہم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو آخری اوور میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے